الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا پولنگ 18 جنوری کو ہوگی

ایم کیو ایم نےلوکل باڈیزایکٹ 2013 کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کررکھا ہےجبکہ فنکشنل اور(ن)لیگ بھی اسکی مخالفت کررہی ہیں


ویب ڈیسک December 18, 2013
3 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 18 جنوری کو انتخابات ہوں گے۔ فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 18 جنوری کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار 26 سے 29 دسمبر تک کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کراسکیں گے، یکم جنوری سے 5 جنوری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 6 جنوری سے 7 جنوری تک اپیلیں دائر ہوسکیں گی، 12جنوری کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 18 جنوری کو انتخابات ہوں گے۔

ایم کیو ایم نے لوکل باڈیز ایکٹ 2013 کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے جبکہ تیسرے ترمیمی آرڈیننس کے خلاف صوبائی اسمبلی میں موجود اپوزیشن جماعتیں جس میں ایم کیوایم، فنکشنل لیگ اورمسلم لیگ(ن) شامل ہیں احتجاج کررہی ہیں ۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات 8 دسمبر کو ہونا تھے تاہم بعد میں سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے انتخابات جنوری تک کرانے کی درخواست کی تھی اور اس کے بعد ان انتخابات کو صوبائی کابینہ نے مارچ میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات 18 جنوری کو ہی کرانے کا فیصلہ کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں