عوامی مفاد سے متعلق قانون سازی میں دیگر پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں وزیراعظم

موجودہ قوانین میں اصلاحات و ترامیم کے لیے حکومتی اراکین بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے، عمران خان


ویب ڈیسک September 25, 2020
موجودہ قوانین میں اصلاحات و ترامیم کے لیے حکومتی اراکین بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے، عمران خان . فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی مفاد سے متعلق قانون سازی کے عمل میں دیگر پارلیمانی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات جس میں عوامی فلاح و بہبود اور عوامی مفادات کے تحفظ کے حوالے سے زیر غور قانون سازی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے تحت عوام کے حقوق کے تحفظ اور فراہمی میں پارلیمنٹ کا اہم ترین کردار ہے، موجودہ قوانین میں اصلاحات و ترامیم کے لیے حکومتی اراکین بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے جب کہ عوامی مفاد سے متعلق قانون سازی کے عمل میں دیگر پارلیمانی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔



دوسری جانب وزیراعظم سے صوبائی وزیر برائے تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشمول نصیر آباد میں بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، میگا ترقیاتی منصوبوں، سکلیجی ڈیم پر پیشرفت اور پارٹی کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |