عراق میں پاکستانی زائرین کی بس پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق 11 زخمی
واقعہ بغداد سے 95 کلومیٹر دور سمارا شہر کے باہر پیش آیا جب کہ زخمیوں میں 2 عراقی شہری بھی شامل ہیں۔
عراق کے شہر سمارا میں پاکستانی زائرین کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے۔
امریکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد سے 95 کلومیٹر دور سمارا شہر کے باہر مسلح افراد نے پاکستانی زائرین کی بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 2 عراقی شہری بھی شامل ہیں جن میں ایک زائرین کا مترجم اور دوسرا ڈرائیور تھا۔
دوسری جانب خالص کے علاقے میں بھی ایک خودکش بمبار نے زائرین کی بس کے قریب خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے جب کہ مغربی شہر رمادی کے میں بھی ایک خودکش حملے میں 2 پولیس اہکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔