گلگت میں بچوں سے زیادتی کیس کا صرف ایک ماہ میں فیصلہ 2 مجرموں کو سزائے موت

مجرموں کو 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم


ویب ڈیسک September 25, 2020
مجرموں کو 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم . فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے اسکردو میں بچوں کے ساتھ زیادتی کیس کا صرف ایک ماہ میں فیصلہ سناتے ہوئے 2 مجرموں کو سزائے موت اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

گلگت میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اسکردو میں بچوں کے ساتھ زیادتی کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمود الحسن نے ایک ماہ کے اندر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے 2 مجرموں کو سزائے موت اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ ایک ملزم مبارک کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

کیس میں سزا پانے والے مجرموں میں مظفر عباس، تجمل حسین اور مبارک شامل ہیں، مجرموں سے 9 عدد غیر اخلاقی وڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں