شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ 5 اہلکار شہید 30 سے زائد زخمی

تحصیل میر علی میں خود کش حملہ آور نے کھجوری چیک پوسٹ کو بارود سے بھرے ٹرک سے نشانہ بنایا


ویب ڈیسک December 18, 2013
دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، فوٹو:فائل

ISLAMABAD:

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں واقع خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو کھجوری چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا ، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید جبکہ 34 زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں ایک اور اہلکار دم توڑ گیا، طبی عملے کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ جاں بحق اہلکاروں کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں پہنچائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب وقوعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ اطراف میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔