ٹی 20 کرکٹ کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر احتیاط برتنے کی ہدایت

کسی بھی مشکوک شخص کے رابطے کی اطلاع فوری طور پر پی سی بی کو دی جائے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو واضح پیغام


Abbas Raza September 26, 2020
کسی بھی مشکوک شخص کے رابطے کی اطلاع فوری طور پر پی سی بی کو دی جائے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو واضح پیغام۔ فوٹو : فائل

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو اینٹی کرپشن پر لیکچر دے دیا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم کے اسٹینڈز میں یکجا کیے جانے والے تمام 6 اسکواڈز کے کھلاڑیوں کو ایونٹ میں بدعنوان عناصر کی سرگرمیوں سے بچاؤ کیلیے انتہائی محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔

بائیو سیکیور ماحول میں کرکٹرز کے لیے عام افراد سے ملنے جلنے کے مواقع نہیں ہیں، اس لیے اینٹی کرپشن یونٹ کا درد سر بھی کچھ کم ہوا ہے۔ البتہ موجودہ صورتحال میں کھلاڑی سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم ہیں، انھیں خاص طور پر اس حوالے سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کو واضح طور پر پیغام دیا گیاکہ کسی بھی مشکوک شخص کے رابطے کی اطلاع فوری طور پر پی سی بی کو دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |