ویرات کوہلی کی کارکردگی پر سنیل گاوسکر کے تبصرے نے انوشکا کوچراغ پا کردیا

نجانے کب لوگ مجھے کرکٹ میں گھسیٹنے اور اس طرح کے جملے کسنے سے باز آئیں گے، انوشکا شرما

نجانے کب لوگ مجھے کرکٹ میں گھسیٹنے اور اس طرح کے جملے کسنے سے باز آئیں گے، انوشکا شرما۔ فوٹو : انٹرنیٹ

ویرات کوہلی کی کارکردگی پر سنیل گاوسکر کے تبصرے نے انوشکا شرما کو چراغ پا کردیا۔


بھارتی کپتان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انھیں اپنی اداکارہ بیوی کی بولنگ پر پریکٹس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، سنیل گاوسکر نے آئی پی ایل میچ کے دوران کمنٹری میں ویرات کوہلی کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک زومعنی جملہ کہا۔اس پر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر کرارا جواب دے دیا۔

انھوں نے کہا کہ مسٹر گاوسکر آپ کی بات بدمزگی پیدا کرنے والی ہے،وضاحت چاہوں گی کہ آپ کسی کی کارکردگی پر اہلیہ کو کس طرح مورد الزام ٹھہرا سکتے ہیں، یقین ہے کہ گذشتہ کئی برسوں میں کمنٹری کے دوران آپ کرکٹرز کی نجی زندگی کا احترام کرتے رہے ہوں گے،کیا آپ کو ہمیں عزت نہیں دینا چاہیے تھی،آپ بہتر الفاظ کا استعمال بھی کرسکتے تھے، یہ 2020ہے لیکن کچھ بھی نہیں بدلا، نجانے کب لوگ مجھے کرکٹ میں گھسیٹنے اور اس طرح کے جملے کسنے سے باز آئیں گے۔
Load Next Story