ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی

اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 95 ہزار 333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، این سی او سی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 566نئے کیسز رپورٹ ہوئے فوٹوفائل

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی آئی ہے، تعداد 7 ہزار 797 ہو گئی جب کہ گزشتہ روز یہ تعداد 7 ہزار 831 تھی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 566نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 797 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 95 ہزار 333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 451 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 488 ، پنجاب میں98 ہزار 941 خیبرپختونخوا 37 ہزار 588 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 367، بلوچستان میں 14 ہزار 932 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 630 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 635 تعداد ہوگئی۔


کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کوورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Load Next Story