وزیراعظم کا بھارت کوکسی بھی مہم جوئی پرسخت انتباہ قابل تعریف ہے عاصم باجوہ

کشمیر، فلسطین اورعلاقائی امن کے بارے میں وزیراعظم نے دوٹوک موقف اپنایا، عاصم باجوہ


ویب ڈیسک September 26, 2020
وزیراعظم نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کی حقیقی نمائندگی کی، چیئرمین سی پیک: فوٹو: فائل

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کی حقیقی نمائندگی کی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کی حقیقی نمائندگی کی اورکشمیر، فلسطین اورعلاقائی امن کے بارے میں وزیراعظم نے دوٹوک موقف اپنایا جس سے ہرپاکستانی کا سرفخرسے بلند ہوا۔



عاصم باجوہ نے کہا کہ ہمارے عوام کو غربت سے نکالنے کا عہد اوربھارت کو کسی بھی مہم جوئی پرسخت انتباہ قابل تعریف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں