پاکستانی ٹیم 13 ماہ بعد زمبابوے کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ کھیلے گی

اب پاکستانی ٹیم نئے کپتان بابر اعظم کے ساتھ میدان میں اترے گی


ویب ڈیسک September 26, 2020
زمبابوے ٹیم کی آمد کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو  بھی بائیو ببل کا حصہ بنادیاجائے گا: فوٹو: فائل

پاکستانی ٹیم تیرہ ماہ بعد زمبابوے کے خلاف ملتان میں پہلاایک روزہ میچ کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم تیرہ ماہ بعد زمبابوے کے خلاف ملتان میں پہلاایک روزہ میچ کھیلے گی، جس میں بابراعظم پہلی بارقیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستانی ٹیم نے آخری ون ڈے گزشتہ برس دو اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا اور پانچ وکٹوں سے فتح پائی تھی۔ اس میچ میں سرفراز احمد نے قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں تھیں۔ اب پاکستانی ٹیم نئے کپتان بابر اعظم کے ساتھ میدان میں اترے گی، ٹی ٹوئنٹی کپتان کو سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کے وقت ایک روزہ ٹیم کا بھی کپتان مقررکیا گیا تھا۔

ذرائع کےمطابق سری لنکا کے خلاف کراچی میں آخری میچ کھیلنے والی ٹیم میں سے فخرزمان، افتخار احمد، محمدنواز، سرفراز احمد، محمد عامر، عثمان شنواری ، وہاب ریاض کی جگہ نئے چہروں کو زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچز میں آزمائے جانے کا امکان ہے۔ نیشنل ٹی ٹورنامنٹ اٹھارہ اکتوبرکومکمل ہورہاہے جس کے بعد قومی ٹیم کا حصہ بننے والے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے منتخب کردہ کھلاڑیوں کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔ زمبابوے ٹیم کی آمد کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی بائیو ببل کا حصہ بنادیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں