طلال چوہدری پر نامعلوم افراد کا حملہ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

طلال چوہدری پر مبینہ طور پر مسلم لیگ کی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے تشدد کیا ہے، پارٹی ذرائع


ویب ڈیسک September 26, 2020
طلال چوہدری پر کچھ افراد نے تشدد کیا جس سے ان کے سر اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں، پارٹی ذرائع.فوٹو:فائل

سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، جس میں ان کی کی ہڈیاں بھی فریکچر ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیر مملکت اور لیگی رہنما طلال چوہدری پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری گھر سے مدینہ ٹاون جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی روک لی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، لیگی رہنما کا بائیاں کندھا متاثر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں، اور ہڈی جوڑ کا ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: طلال چوہدری کا خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کرنا افسوس ناک ہے، شہباز گل

دوسری جانب پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ طلال چوہدری شدید زخمی ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں اسپتال کے ایگزیکٹیو روم میں رکھا گیا ہے، ان کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئی ہیں، اور ان کی مختلف جگہ سے ہڈیاں بھی فریکچر ہوئیں، ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ان کی سرجری کی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری پر مبینہ طور پر مسلم لیگ کی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے تشدد کیا ہے، لیگی خاتون ایم این اے کا تعلق بھی طلال چوہدری کے شہر فیصل آباد سے ہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |