مودی کے اقوام متحدہ سے خطاب پر شدید احتجاج ’دہشتگرد‘ کے نعرے

اقوام متحدہ سے کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، حریت رہنما


ویب ڈیسک September 26, 2020
بھارتی وزیر اعظم کے اقوام متحدہ سے خطاب کے موقعے پر کشمیر کی حریت قیادت نے شدید احتجاج کیا ہے(فوٹو، فائل)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے خلاف حریت کانفرنس نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہراحتجاج کیا اور مظاہرین نے 'دہشت گرد، دہشت گرد ،بھارت دہشت گرداور مودی دہشتگرد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں حریت رہنماوں کا کہنا تھا کہ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے۔ اقوام متحدہ میں مودی کا خطاب عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں۔مودی کو اقوام متحدہ سے خطاب کا کوئی حق نہیں۔مظاہرے میں بڑی تعداد میں حریت نمائندوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے مودی اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے مودی مخالف نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے مودی کے خطاب کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے ۔مقررین کاکہناتھا کہ مودی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے،کشمیری قوم مودی کے اقوام متحدہ میں خطاب کو مسترد کرتی ہے۔اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق میں قرار دادیں منظور کر چکی ہے، مودی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پاوٴں تلے روند رہا ہے۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ سے کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلانے کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔ واضح رہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو لنک کے ذریعے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |