طلال چوہدری کا خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کرنا افسوس ناک ہے شہباز گل

یہ واقعہ مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاتا ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا ٹوئٹ


ویب ڈیسک September 26, 2020
ایک اور ٹوئٹ میں شہباز گل نے پنجاب حکومت سے طلال چوہدری کے علاج معالجے کا مکمل خیال رکھنے کی اپیل کی تھی(فوٹو، فائل)

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ‏طلال چوہدری کا معزز خاتون رکن قومی اسمبلی کو ہراس کرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت اس پر ایکشن لے گی اور عائشہ صاحبہ کی اس غنڈا گردی سے ہر صورت حفاظت کرے گی فیصل آباد پولیس کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔ معزز رکن اسمبلی کے گھر پر پولیس سیکیورٹی تعینات کریں اور قانونی کاروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیے:طلال چوہدری پر نامعلوم افراد کا حملہ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

‏شہباز گل نے کہا کہ یہ واقعہ مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاتا ہے۔ طلال چوہدری مریم صفدر صاحبہ کے قریبی اور قابل اعتماد ساتھی ہیں۔ طلال چوہدری کی یہ حرکت مریم صفدر اور تمام مسلم لیگ ن کے لئیے قابل شرم حرکت ہے۔ ماضی میں بھی خواجہ آصف ہوں یا طلال چوہدری ، خواتین بارے یہ نازیبا کلمات کہتے رہے۔

tweet

واضح رہے اس سے قبل فیصل آباد میں سابق وزیر مملکت برائے داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر حملے کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اس سے قبل لاہور کی وزیر صحت کو ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ طلال چوہدری کے علاج معالجے اور سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے۔



بعدازاں کی جانے والی ٹوئٹ سے تاثر ملتا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلال چوہدری پر ہونےو الے تشدد کو مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی کو ہراساں کرنے کے واقعے سے جوڑ رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |