اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ اور شیعہ عالم دین علامہ ناصرعباس کے قتل میں ملوث اجرتی قاتلوں کے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے پکڑے گئے دونوں اجرتی قاتلوں کا تعلق ایک ہی گروہ سے ہے، گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ بیدیاں روڈ پر واقع ایک بنگلے میں مقیم غیرملکیوں نے ان سے رابطہ کیا اور مولانا شمس الرحمان معاویہ اورعلامہ ناصر عباس کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا، ذرائع کے مطابق ملزموں کو ابتدائی طور پر70 لاکھ روپے دیئے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے جدید اسلحہ، 90 لاکھ روپے، ایک لیپ ٹاپ اوردیگر آلات برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے رنگ روڈ پر اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ کو 6 دسمبر کو جبکہ 15 دسمبر کو معروف شیعہ عالم دین علامہ ناصر عباس کو ایف سی کالج کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔