ایل او سی بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید جوابی کارروائی میں انڈین چوکی تباہ

بھارت نے کوٹ کٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے بھرپور اور موثر جوابی کارروائی کی

بھارتی فائرنگ کے سبب پاک فوج کا نائیک دلفراز شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر (فوٹو: فائل)

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت نے لائن آف کنٹرول کے علاقے کوٹ کٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے بھرپور اور موثرجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹ تباہ کردی، بھارت کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک دل فراز شہید ہوگیا، 34 سالہ دلفراز پنج کوٹ کا رہائشی تھا۔
Load Next Story