عبداللہ شاہ غازی مزار کے اطراف سڑکوں پر قبضے کا انکشاف

سڑکوں کی بندش سے زائرین پریشان ہیں،سڑکوں پرتعمیرات کردی گئیں،باغ ابن قاسم کے حصے پرقبضہ کرلیاگیا،درخواست گزار


کورٹ رپورٹر September 27, 2020
سپریم کورٹ نے بیریئرزاوررکاوٹیں لگاکرراستے بندکرناغیرقانونی قراردیا،حکومت اوراداروں کو4ہفتے میں جواب جمع کرانیکاحکم۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے اطراف میں گلیوں اور سڑکوں پر قبضے کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت، چیف سیکریٹری، سندھ بلدنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر اداروں کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں عبداللہ شاہ غازی کی مزار کے اطراف میں گلیوں اور سڑکوں پر قبضے کیخلاف درخواست کی سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ باغ ابن قاسم کے کچھ حصے پر قبضہ کرلیا گیا ہے، گلیوں اور سڑکوں کی بندش سے مزار پر جانے والے زائرین کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے، گلیوں اور سڑکوں کو بند کرکے ان پر تعمیرات کردی گئی ہیں، سپریم کورٹ نے شہر بھر میں بیریئرز اور رکاوٹیں لگا سڑکوں اور گلیوں کو بند کرنا غیر قانونی قرار دیا تھا۔

عدالت نے سندھ حکومت، چیف سیکریٹری، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 4 ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں