شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے لیے بلایا گیا حکومتی اجلاس مسترد کردیا

حکومتی فسطائی اور آمرانہ رویے کو دیکھتے ہوئے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہبازشریف


ویب ڈیسک September 27, 2020
حکومت نے قومی مفاد میں اپوزیشن کے ہر تعاون کو ٹھوکر ماری اور اپنی سیاسی ڈرامہ بازی کے لیے استعمال کیا، شہبازشریف۔ فوٹو:فائل

صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کرے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخابی اصلاحات کے لیے بلایا گیا اجلاس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حساس قومی معاملہ اور کشمیر کاز سے جڑا ہے، موجودہ حکومت اسے اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے، اور گلگت بلتستان میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے، اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کرے۔

شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نے قومی مفاد میں اپوزیشن کے ہر تعاون کو ٹھوکر ماری اور اپنی سیاسی ڈرامہ بازی کے لیے استعمال کیا، حکومتی فسطائی اور آمرانہ رویے کو دیکھتے ہوئے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اے پی سی کے نمائندہ اجلاس میں منظور کردہ قرارداد اور فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں