بلدیہ حیدرآباد کی تباہی کی تحقیقات کرائی جائے اکرم راجپوت

چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن قائم کر نے اور ذمے داروں کو سخت سزا دینے کی اپیل


Press Release September 07, 2012
چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن قائم کر نے اور ذمے داروں کو سخت سزا دینے کی اپیل

بلدیہ اعلی اسٹاف یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے۔

جوڈیشل کمیشن قائم کر کے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کو تباہ کرنیکی تحقیقات کرائی اور ذمے داروںکو سخت سزائیں دی جائیں۔ ملازمین کو2 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ بلدیہ کی آمدنی کو بے دردی سے لوٹا گیا، جعلی بھرتیوں اور ترقیوں نے ادارے کو کروڑوں روپے کی آمدنی سے محروم کر دیا۔

جسکے باعث ملازمین مذہبی تہواروں پر بھی تنخواہوں سے محروم رہے۔ جو ادارہ ملازمین کو تہواروں پر بھی تنخواہ نہ دے اسکے ملازمین اپنے ادارے کی بھلائی کیلیے بھلا کس طرح قربانی دے سکتے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ادارے کی قیمتی زمینوں کی بندر بانٹ روکی جائے۔

قبل ازیں بلدیاتی ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف بلدیہ ہیڈ آفس سے پریس کلب تک 3 تابوت اٹھا کر انوکھا احتجاج کیا۔ یہ تابوت بلدیہ کی آمدنی و اخراجات کی نشاندہی کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں