منی لانڈرنگ کیس سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کرلیا گیا

آپ کو 25 ستمبر کو بھی طلب کیا جاچکا، دوسری دفعہ بھی پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی ہوگی، نوٹس کا متن


طالب فریدی/ September 27, 2020
اپ دوسری دفعہ بھی پیش نہ ہوئے تو پھر قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی، ایف آئی اے نوٹس

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کر لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کرلیا ہے، اس حوالےسے ایف آئی نے نوٹس بھی بھیجا ہے جس میں ایف آئی اے نے سلمان شہباز کو 1 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان شہباز کے چپڑاسی کے بینک اکاؤنٹ میں 2.3 ارب روپےکاانکشاف

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کے اکاونٹس میں 10 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم منتقل ہوئی، اس رقم کے ذرائع کیا ہیں بتایا جائے، آپ کو 25 ستمبر کو بھی طلب کیا جاچکا ہے اگر اپ دوسری دفعہ بھی پیش نہ ہوئے تو پھر قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف اور سلمان شہباز کی مشکوک ٹرانزیکشنز سامنے آگئیں

دوسری جانب شہبازشریف کی رہائشگاہ پرسیکیورٹی اہلکار نے آئی اے ٹیم کی جانب سے دیئے جانے والا نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا، سیکیورٹی اہلکار نے ایف آئی اے حکام کو لکھ کر دیا کہ سلمان شہباز پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں