کینیڈا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ 2 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں 59 سالہ شخص اور 48 سالہ خاتون شامل ہیں


ویب ڈیسک September 27, 2020
طیارے میں 48 سالہ خاتون اور 59 سالہ شخص سوار تھے، فوٹو : فائل

کینیڈا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا، ملبے سے دو افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 48 سالہ خاتون اور 59 سالہ شخص شامل ہیں، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تاحال طیارے حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، فیڈرل ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |