
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے انڈسٹریل زون میں 200 ایکڑ رقبے پر میڈیکل آلات بنانے کا زون قائم کیا گیا ہے۔ میڈیکل زون میں مختلف طبی آلات تیار کیے جائیں گے جن میں ڈائیلاسز اور ایکسرے مشینیں، دل کی بند شریانیں کھولنے کے لیے اسٹنٹ، کینولا، سرنج اور سوئیاں شامل ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کے طبی آلات ہر سال درآمد کرتا ہے لیکن اب یہ بہت کم ہوجائے گی۔ فیصل آباد کے بعد اگلا میڈیکل زون سیالکوٹ میں بنے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔