پسنی کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 2200 کلوگرام منشیات برآمد

خدشہ ہے کہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونی تھی، پکڑی گئی 2200 کلوگرام منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے


Staff Reporter September 27, 2020
خدشہ ہے کہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونی تھی، پکڑی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے (فوٹو : پاکستان کوسٹ گارڈز)

پاکستان کوسٹ گارڈز نے پہاڑوں میں چھپائی ہوئی کروڑوں روپے مالیت کی 2200 کلوگرام منشیات (چرس) برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جسے مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں : کوسٹ گارڈز کی کارروائی میں 450 کلو چرس برآمد، اسمگلر گرفتار

پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر نے اطلاع ملنے پر 3 آفیسرز سمیت 26 جوانوں پر مشتمل موبائل زمینی گشت پارٹیاں تشکیل دیں، 5 گاڑیوں پر مشتمل ان پارٹیوں نے مشکوک علاقوں کی کڑی نگرانی شروع کی اور بہت کوششوں کے بعد بہرام گولی (بدوک) کے مقام پر پہاڑوں میں چھپائی گئی 2,192 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونی تھی جو کہ پکڑی گئی، اس منشیات کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں