سیاحت کے فروغ کیلیے ٹورازم پنجاب ایپ لانچ کردی گئی

ایپ کے ذریعے شہری سیاحت سے متعلقہ معلومات اور خدمات آن لائن حاصل کر سکیں گے


آصف محمود September 27, 2020
ایپ کے ذریعے سیاحتی مقام کا روٹ بھی معلوم ہوسکے گا فوٹو: سوشل میڈیا

پنجاب حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی ایپ لانچ کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیاحت کے عالمی دن پر ٹورازم پنجاب ایپ کاافتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ٹور ازم ایپ کے ذریعے 511 سیاحتی مقامات کے بارے میں تمام معلومات مہیا کی گئی ہیں- ایپ کے ذریعے شہری سیاحت سے متعلقہ معلومات اور خدمات آن لائن حاصل کر سکیں گے- ایپ کے ذریعے سیاحتی مقام کا روٹ بھی معلوم ہوسکے گا- شہری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب سے متعلقہ سہولتوں سے آن لائن استفادہ کریں گے- ٹی ڈی سی پی کے ہوٹلوں کی بکنگ بھی آن لائن کرائی جا سکے گی-شہری گوگل پلے سٹور پر جا کر موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں -ڈی ٹی ایس سسٹم ایپ ٹورسٹ آپریٹرز کے لئے متعارف کرائی گئی ہے- ٹورسٹ آپریٹر ز اب آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے-ٹورسٹ آپریٹر زکے امور کو آٹو میٹڈ کردیا گیا ہے-

وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں ای پیمنٹ کی سہولت بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے-انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے کے عوام کے لئے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں -عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہی حقیقی انقلاب ہے۔ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے جامع پالیسی بنائی گئی ہے -وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو سیاحت کا بہترین مرکز بنائیں گے-پنجاب میں سیاحت کا بہت پوٹینشل ہے - سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے -

پنجاب کے اندر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے- بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیاحت کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب ٹورازم ایپ کے اہم فیچرز سے آگاہ کیا گیا-مشیر وزیراعلیٰ برائے سیاحت آصف محمود،چیف سیکرٹری،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، منیجنگ ڈائریکٹرٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

لاہور سے تعلق رکھنے والے ٹور آپریٹر آصف شہزاد کہتے ہیں یہ پنجاب حکومت کا بہت اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں اندرون اور بیرون ملک سیاحوں کے لیے ٹورز ارینج کرنا پڑتے ہیں۔ سیزن کے دوران ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے منسلک ہوٹلز زاٰئد کرائے وصول کرنا شروع کردیتے تھے جبکہ مختلف سیاحتی مقامات سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس کے حصول میں بھی مشکل آتی تھی اس ایپ کی مدد سے معلومات کا حصول آسان ہوجائیگا

ایک خاتون سیاح رابعہ سمجھتی ہیں کہ اس ایپ سے سیاحت کے شوقین افراد کو آسانی میسر ہوگی،ٹور آپریٹرز کے چنگل میں پھنسے کی بجائے تمام سیاحتی مقامات ،سفراوروہاں قیام سے متعلق مستند معلومات مل سکیں گی۔ اپنے انڈرائیڈ موبائل میں ایپ انسٹال کی ہے جسے آپریٹ کرنا بھی انتہائی آسان ہے

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سرداربوبی بھنسال متعدد بار سکھ سنگتوں کولیکر پاکستان آچکے ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اس ایپ کی وجہ سے وہ پہلی بار جان سکے ہیں کہ پنجاب سیاحت کے حوالے سے کتنا زرخیز ہے،یہاں اتنے زیادہ اورمنفرد سیاحتی مقامات ہیں جن سے متعلق جان کر انہیں دیکھنے کا شوق پیدا ہوگیا ہے، جیسے ہی کورونا کی پابندیاں ختم ہوتی ہیں وہ گروپ کے ساتھ پنجاب آئیں گے۔ پاکستان کے اس اقدام سے یقینا سیاحت کوفروغ ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں