اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف پہلا جلسہ کوئٹہ میں کرنے پر غور
کوئٹہ میں جلسے کی تجویز محمود خان اچکزئی نے پیش کی، تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے، ذرائع
اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک 7 اکتوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امکان ہے کہ پہلا جلسہ 7 اکتوبر کو کوئٹہ میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف تحریک کے لیے پہلا جلسہ کوئٹہ میں کرنے پر غور شروع کردیا۔ اس حوالے سے اولین تجویز محمود خان اچکزئی نے دی۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کی تجویز میں کہا گیا ہے کہ سات اکتوبر کو شہدائے تحریک جمہوریت بحالی ہے، ہر سال 7 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کو تیاری کے لیے وقت چاہیے تو ایک دو دن کی تاخیر کی جا سکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جلسے کی تاریخ اور مقام کا اعلان تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا اور سات اکتوبر پر تمام جماعتیں متفق ہوگئیں تو پہلا جلسہ کوئٹہ میں ہوگا۔