پاگل کتے نے بچوں سمیت 5 افراد کو کاٹ کر لہو لہان کردیا
واقعہ کلفٹن تین تلوار میں پیش آیا، زخمیوں میں9سالہ کرن7 سالہ ثمر،70سالہ راجیش 35سالہ نوازاور60چمن شامل
شہرمیں آوارہ کتوں کے بہتات سے شہریوں کاگھروں سے نکلنا محال ہوگیا،کلفٹن تین تلوار پر پاگل کتے نے بچوں سمیت5 افراد کوکاٹ کرلہولہان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گلی محلوں میںآوارہ کتوں کی بہتات ہوگئی ہے،گزشتہ روز کلفٹن تین تلوار پر پاگل کتے نے بچوں اور معمرشخص سمیت 5افرادکوکاٹ کر لہولہان کردیا،پاگل کتے کے حملے کے باعث علاقہ مکینوںمیں خوف وہراس پایا جاتاہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق پاگل کتے نے 5افراد کو کاٹا ہے، متاثرہ افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
پاگل کتے نے بچوںکو چہرے، ہاتھ اور جسم کے دوسرے حصوں پربری طریقے سے کاٹااور انھیں لہولہان کردیا ، سگ گزیدگی کا نشانہ بننے والے متاثرہ افراد میں 35 سالہ نواز خان، 60 سالہ چمن لال، 70 سالہ راجیش جے چند، 9 سالہ کرن اور7 سالہ ثمر شامل ہیں، ڈاکٹرسیمی جمالی نے بتایاکہ تمام زخمیوں کو جناح اسپتال کے سگ گزیدگی کلینک میں لایا گیا تھا جہاں انھیں کتے کے کاٹے کی ویکسین لگادی گئی ہے ،واضح رہے کہ شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافے کے باوجود اس کے تدارک کے لیے اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔