ملک میں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 566 نئے کیسزاور9 اموات رپورٹ

ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار22 ہوگئی ہے


ویب ڈیسک September 28, 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 887 ٹیسٹ کیے گئے، ، این سی او سی: فوٹو: فائل

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 566 نئے کیسز اور9 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 566 نئے کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 841 اورمجموعی اموات کی تعداد 6466 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 22 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 887 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 17، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 99 ہزار 219، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 37 ہزار 701 ، بلوچستان میں تعداد 15 ہزار 92 اوراسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 470 مریض رپورٹ ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |