طلال چوہدری کے معاملے پرپارٹی دوروز میں فیصلہ سنا دے گی رانا ثنا اللہ

شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائیں گے، صدر مسلم لیگ ن پنجاب


ویب ڈیسک September 28, 2020
حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو(فوٹو، فائل)

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ طلال چوہدری کے معاملے پر جماعت کی بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنا دے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی پیشی کے موقعے پر میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائیں گے۔اس معاملے پرن لیگ کی کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنائےگی۔ حکومت اس ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن نے طلال چوہدری کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی

انہوں ںے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف جھوٹا کیس بنایاگیا۔ ہمیں امید ہے عدالت سے شہبازشریف کو انصاف ملےگا۔ اس موقعے پر مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے طلال چوہدری سے متعلق میڈیا کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: طلال چوہدری پر نامعلوم افراد کا حملہ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو مبینہ طور پر خاتون رکن اسمبلی کے اہل خانہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ زخمی حالات میں لاہور کے نجی اسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: طلال چوہدری پولیس کو بیان دیے بغیراسپتال سے غائب

انہوں ںے موقعے پر پولیس سے رابطہ کیا تھا جب کہ فیصل آباد پولیس نے اس معاملے پر چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی۔ کمیٹی جب گذشتہ روز طلال چوہدری کا بیان لینے کے لاہور کے نجی اسپتال پہنچی تو وہ پہلے ہی اسپتال سے چلے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |