نوازشریف نے فیصلہ کرلیا انہوں نے باقی زندگی لندن میں گزارنی ہے شیخ رشید
ڈان لیکس کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ تھا، شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے فیصلہ کرلیا انہوں نے باقی زندگی لندن میں گزارنی ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کوشش ہے ملک میں ہنگامہ آرائی کی جائے، اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے عمران خان سینیٹ میں ناکام ہوں، سینیٹ میں عمران خان کو اکثریت مل گئی تو ان کی سیاست ٹھس ہوجائے گی تاہم عمران خان چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ میرے سوالوں کے جواب اب تک نہیں دیے گئے، نوازشریف بتائیں بے نظیر کی کردار کشی کس نے کروائی اور اسامہ بن لادن سے کتنے پیسے لئے جب کہ ڈان لیکس کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہندوستان کا بیانیہ پیش کررہے ہیں جب کہ انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ باقی زندگی لندن میں رہناہے ۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے رائیونڈ میں مودی سے ملاقات کی آج کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، نواز شریف سب سے پہلے کورٹ کو عزت دیں، جو بندہ کورٹ سے فرار ہے اس کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ بیرون ملک بیٹھ کر جمہوریت کا چیمپئن بننے کی کوشش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بسوں میں لوگوں کولے جاکر چیف جسٹس کے دفتر پر حملہ کیا گیا جب کہ نیب دفتر پر پتھراؤ کی منصوبہ بندی لندن میں کی گئی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج اور حکومت ایک پیچ پر ہیں جب کہ ملک کو لوٹنے والے 31 دسمبر تک جیل کی رونقیں بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول پتہ نہیں مجھ سے کیوں ڈر رہے ہیں جب کہ بلاول بھٹو پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔