طلال چوہدری کی سیاست پر تاحیات پابندی کی قرارداد

قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی


ویب ڈیسک September 28, 2020
قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی

KARACHI: طلال چوہدری کی سیاست پر تاحیات پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ (ن)لیگ کے سابق وزیر طلال چوہدری نے اپنی ہی پارٹی کی معزز خاتون ممبر قومی اسمبلی کوتنظیم سازی کی آڑ میں رات تین بجے ہراساں کیا، ان کی اس حرکت پر خاتون ممبر کے بھائیوں نے ان کی ہڈیاں توڑ دیں۔

قرارداد کے مطابق طلال چوہدری اس واقعہ سے قبل بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے مرتکب ہوتے رہے ہیں، وہ خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے میں مشہور ہیں، (ن)لیگ کے اکابرین نے کبھی ان کی شرمناک حرکات کا نوٹس نہیں لیا جو قابل مذمت ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے ایوان کا (ن) لیگ کے اکابرین خصوصاً مریم صفدر سے مطالبہ ہے کہ طلال چوہدری کو معزز خاتون ممبر قومی اسمبلی کو ہراساں کرنے پر پارٹی سے فوری طور پر نکالا جائے، یہ ایوان الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ طلال چوہدری کی سیاست کرنے پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں