قومی شوٹنگ چیمپئن شپ پاکستان نیوی کی خاتون شوٹر نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان نیوی کی نادرہ رئیس نے سابقہ قومی ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا

پاکستان نیوی کی نادرہ رئیس نے سابقہ قومی ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا . فوٹو : ایکسپریس

LONDON:
پاکستان نیوی کی خاتون شوٹرنے 27 ویں قومی شوٹنگ چیمپئین شپ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا جب کہ پاکستان آرمی کے کرنل عامر اقبال بھی نیا قومی ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے۔

جہلم کے پاکستان آرمی انٹرنیشنل شوٹنگ رینج میں جاری قومی شوٹنگ چیمپئین شپ کے چوتھے روز 2 نئے قومی ریکارڈز قائم ہوئے، پاکستان نیوی کی نادرہ رئیس نےانگلش میچ ایونٹ میں 620.4 کے اسکور کے ساتھ اپنے سابقہ قومی ریکارڈ615.2 کو بہتر کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، دوسری اور تیسری پوزیشن بھی پاکستان نیوی کے ہاتھ لگی، نادیہ خان نے سلور اور نازش خان نے برانز میڈل جیتا۔


ڈبل ٹریپ ایونٹ میں آرمی کے کرنل عامر اقبال نے اپنے سابقہ قومی ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا، پاکستان نیوی کے کمانڈر منیر دوئم اورپاکستان آرمی کے کرنل فرخ سوئم رہ کر بالترتیب نقرئی اور کانسی کے تمغوں پر قابض ہوئے۔

چیمپئین شپ 2 اکتوبر تک جاری رہے گی، نیشنل رائف ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری رضی احمد خان چیمپئین شپ کی نگرانی کر رہے ہیں۔
Load Next Story