آسٹریلیا میں گائے کوالا بھالوؤں کو روند کر مار رہی ہیں
کوئنزلینڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق غصیلی گائیں بے ضرر کوالاؤں کو کچل رہی ہیں
آسٹریلیا سے یہ عجیب و غریب خبرآئی ہے کہ کوالا بھالوؤں کو گایوں کے غضب کا سامنا ہے اور وہ انہیں کچل کر ہلاک کررہی ہیں۔
یونیورسٹی آف کوئنس لینڈ کے پی ایچ ڈی اسکالر نے گرانڈ چیسٹر سے خبر دی ہے کہ گزشتہ کئی برس سے جنگلی حیات کے ماہر اور کسانوں کے اطلاع دی ہے کہ انہیں شدید زخمی کوالا ملے ہیں جو کسی گائے کے پیروں تلے روندے گئے ہیں۔ دوسری جانب بعض کوالا کی لاشوں کے پاس گایوں کے قدموں کے نشانات ملے ہیں اور پوسٹ مارٹم میں مردہ جانوروں کے جسم پر کھروں کے نقش بھی ملے ہیں۔
بعض کسانوں کے مطابق انہوں ںے گائے کے ریوڑ کو کوالا کے پیچھے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ ایک جانب تو جنگلات ختم ہونے اور قدرتی مسکن کی بربادی سے ان پیارے جانوروں کی آبادی کم ہورہی ہے دوسری جانب ان کے مقامات مویشیوں کی چراگاہیں بن رہے ہیں۔
ماہرین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ گائیں ان کی دشمن کیوں ہیں اور کوالا پر حملے کی شدت کتنی ہے؟ اس کے لیے کئی تجربات کئے گئے ہیں۔ ایک تجربے میں ریڈیو کنٹرول گاڑی پر کوالا کا بول و براز لگایا گیا اور دوسری کار پر روئی سے بنا کوالا رکھا گیا تو گائے جعلی کوالا پر غضبناک ہونے لگیں۔
دوسری جانب کسانوں کی مدد سے ان حملوں کا آن لائن سروے اور کوالا کےمقامات کے بارے میں تحقیق کی جارہی ہے۔