پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آبادطلب

پی ڈی ایم کے رہنما حکومت کی طرف سے سیاسی انتقامی کارروائیوں پر لائحہ عمل مرتب کریں گے۔


Numaindgan Express September 29, 2020
پی ڈی ایم کے رہنما حکومت کی طرف سے سیاسی انتقامی کارروائیوں پر لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

RAWALPINDI/ ISLAMABAD: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کا اہم ہنگامی اجلاس آج ( منگل) کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس مسلم لیگ ( ن) سیکریٹریٹ پارک روڈ بالمقابل چٹھہ چک شہزاد اسلام آباد میں سہہ پہر 3بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے رہنما شریک ہوں گے اور شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہو گا۔ اجلاس میں دیگر سیاسی قائدین اور رہنما ؤں کے خلاف بھی حکومت کی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر غور ہوگا۔پی ڈی ایم کے رہنما حکومت کی طرف سے سیاسی انتقامی کارروائیوں پر لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |