بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کا قتل اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے درخواست دائرکردی

دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں، درخواست میں مطالبہ

 گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل میں بھارتی سفارتخانے کا کردارنظراندازنہیں کیا جاسکتا، فوٹو: فائل

ہائیکورٹ بارنے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے معاملے میں درخواست دائرکردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے معاملے میں درخواست دائرکردی ہے۔


درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل میں بھارتی سفارتخانے کا کردارنظراندازنہیں کیا جاسکتا، بھارتی سفارتخانے نے ویزہ جاری کرنے کے بعد معلومات را کو فراہم کیں۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اوردفترخارجہ کو معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے احکامات دیئے جائیں، دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں اورپاکستان میں بھارتی سفارتخانے کے خلاف اقدامات اورمتاثرہ خاندانوں کوانصاف دلانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
Load Next Story