برطانیہ نے 2016 سے پلاسٹک کے نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا

پلاسٹک کا پہلا نوٹ 5 پاؤنڈ مالیت کا ہوگا جس پر سابق برطانوی وزیراعظم سونسٹن چرچل کی تصویر ہوگی۔


ویب ڈیسک December 18, 2013
نوٹ حجم میں موجودہ نوٹوں سے چھوٹے اور ان کی عمر کاغذ کے نوٹوں کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ ہوگی. فوٹو:فائل

برطانیہ نے 2016 سے ملک بھر میں پلاسٹک کے نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔


پلاسٹک کا پہلا نوٹ 5 پاؤنڈ مالیت کا ہوگا جس پر سابق برطانوی وزیراعظم سونسٹن چرچل کی تصویر ہوگی۔ بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ پولیمر سے بنے نوٹ کاغذ کے نوٹوں کے مقابلے میں محفوظ ہیں اور یہ زیادہ عرصہ تک صاف ستھرے رہ سکتے ہیں، یہ نوٹ حجم میں موجودہ نوٹوں سے چھوٹے ہوں گے اور ان کی عمر کاغذ کے نوٹوں کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ ہوگی جبکہ واشنگ مشین میں دھلنے کی صورت میں بھی انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا تاہم تیزحرارت انھیں پگھلا دے گی۔ بینک کے گورنر مارک کارنے کا کہنا ہے کہ پولی پروپائلین سے بنے یہ نئے برطانوی نوٹ پتلے، شفاف اور لچک دار ہوں گے، ان پر سفید روشنائی کی تہہ ہوگی جس پر نوٹ کا ڈیزائن چھاپا جائے گا۔


واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ برطانیہ میں پلاسٹک کے نوٹ استعمال کیے جائیں گے اس سے قبل 1999 میں ناردرن بینک آف ناردرن آئرلینڈ نے نئی صدی کے آغاز پر پانچ پاؤنڈ کا پلاسٹک کا نوٹ جاری کیا تھا، دنیا میں اب تک 20 کے قریب ممالک میں یہ پولیمر کرنسی استعمال ہو رہی ہے اور اس کا آغاز 1988 میں آسٹریلیا سے ہوا تھا، اسی برس نیوزی لینڈ، میکسیکو، سنگاپور، فجی، کینیڈا اور ماریشش نے بھی یہ نوٹ استعمال کرنا شروع کر دیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔