چین نے ایک ساتھ 5 جنگی مشقوں کا آغاز کردیا

چار سمندروں میں بیک وقت شروع ہونے والی مشقوں کو خطے کی صورت حال کے تناظر میں اہم قرار دیا جارہا ہے


ویب ڈیسک September 29, 2020
چین کی جانب سے اپنے ساحلی علاقوں خے ساتھ چار سمندروں میں بحری جنگی مشقوں کا آغاز کردیا گیا ہے(فوٹو، فائل)

چین نے اپنے ساحلی علاقوں کے ساتھ بیک وقت چار سمندروں میں 5 بحری جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں چین کی جانب سے چار سمندروں میں پانچ بحری جنگ کی مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی بحیرہ چین ، مشرقی چائینا سی، شمال میں بوہائی سی میں یہ مشقیں کی جارہی ہیں۔ چین کی وزارت تحفظ کے مطابق مشقیں تین دن جاری رہیں گی اور اس دوران کسی بھی بحری جہاز کو ان علاقوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ چین میں فوج کی تربیت کے لیے پورے سال ہی مشقوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم بیک وقت اس بڑے پیمانے پر مشقوں کے آغاز کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں