بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ پاک فوج کے جوان سمیت 2 افراد شہید

بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت چار شہری زخمی ہوئے


ویب ڈیسک September 29, 2020
بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت چار شہری زخمی ہوئے

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان سمیت 2 افراد شہید اور چار شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے بروہ اور ٹینڈر سیکٹر میں فائر کھول دیا جس سے گاؤں بروہ کا پندرہ سالہ لڑکا شہید ہوگیا جبکہ گاؤں کرتن کی خاتون سمیت چار شہری زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک پاکستانی فوجی سپاہی شفیق نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ پاکستانی فوجوں نے فائر اگلنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھاری نقصانات کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی شہید

آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ و گولہ باری میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی سفارت کاروں کو بارہا دفترخارجہ طلب کرکے شدید کیا جاتا ہے تاہم بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے میں نہیں آرہا جبکہ عالمی برادری بھی بھارت کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے 2334 مرتبہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |