دہشتگردی ملک کی ترقی اوراستحکام میں رکاوٹ ہےثروت اعجاز

دہشتگردی کیخلاف جنگ کو 65 والے جذبے سے لڑنا اورجیتنا ہوگا،سربراہ سنی تحریک


Staff Reporter September 07, 2012
دہشتگردی کیخلاف جنگ کو 65 والے جذبے سے لڑنا اورجیتنا ہوگا،سربراہ سنی تحریک فوٹو:فائل

سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اس کی وجہ غیروں کی جنگ کو آج ہمارے اوپر مسلط کردیا گیا ۔

اب یہ جنگ ہماری اپنی جنگ بن چکی ہے جسے 65 والے جذبے سے لڑنا اورقومی یکجہتی کے ساتھ جیتنا ہوگا ،دہشتگردی ملک کے استحکام اور ترقی کیلیے بڑی رکاوٹ ہے، دہشتگردوں کا خا تمہ کرکے ہی ہم آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ملک کے عوام کی جان و مال کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مرکز اہلسنت پر استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے شہدا 6 ستمبر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی وترقی، استحکام کیلیے پاکستان سنی تحریک کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگی۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی ایک ایک انچ زمین کی دفاع کیلیے تمام محب وطن قوتیں متحد ہیں اب حکمرانوں کو متحد ہو کر پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ہوگا، ملکی سلامتی و خود مختاری کے لیے ضروری ہے کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد کے تحت ڈرون حملوں کو روکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں