پٹرول پمپس اور مارکیٹوں میں جعلی نوٹ چلانے والا گروہ گرفتار

ملزمان پشاور سے بذریعہ کورئیرجعلی نوٹوں کا پارسل منگواتے تھے


Staff Reporter September 29, 2020
فیروز آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی(فوٹو، فائل)

فیروزآباد پولیس نے انٹیلی جینس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی استعمال کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والے 3 رکنی گروہ کے قبضے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ گرفتارملزمان کاایک منظم گروہ ہے جن کا سرغنہ اسماعیل اوراس کے2 ساتھی میرنوازعرف مہنازاورمحمد اویس شامل ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان پشاور سے بذریعہ کورئیرجعلی نوٹوں کا پارسل منگواتے تھے اورشہر کے مختلف علاقوں سے کوریئر سے پارسل وصول کرتے ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گروہ کا سرغنہ اسماعیل جس کا تعلق کوہاٹ سے ہے متعدد مرتبہ پارسل منگواچکا ہے، ملزمان جعلی کرنسی کو کراچی کے مختلف پٹرول پمپس اور مارکیٹوں میں چلاتے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ جعلی کرنسی میں ہزار روپے والا نوٹ استعمال کیا جاتا تھاملزم اسماعیل نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ میں ایک لاکھ والا جعلی نوٹوں کا پیکٹ 30 ہزار میں فروخت کرتا تھا، ساجد سدو زئی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ پشاور سے جعلی کرنسی پورے پاکستان میں بذریعہ کورئیر سروس بذریعہ بس کارگو ترسیل کی جاتی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔