نیب نے شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا

سابق وزیر اعظم کو ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کیس میں طلب کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 29, 2020
قومی احتساب بیورو نے سابق وزیرا عظم کو تعیناتی کیس میں کل طلب کیا ہے۔(فوٹو، فائل)

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیب راولپنڈی نے کل طلب کر لیا.

نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کیس میں طلب کیا ہے. نیب نے طلبی کا نوٹس بھجوا دیا ہے .

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن خالد ساجد کھوکھر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری چل رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی خالد ساجد کھوکھر کی تعیناتی کے حوالے سے نیب راولپنڈی بیورو میں بیان قلمبند کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں