وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت بلوچستان ترقیاتی پیکج کے منصوبوں کا اہم جائزہ اجلاس

وفاق کو زراعت ، آبپاشی، صنعت ،ماہی گیری،توانائی جیسے شعبوں کے منصوبے شامل کرنے کی تجویز دی جائے گی، جام کمال

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے لیے مجوزہ ترقیاتی پیکج کا جائز اجلاس ہوا(فوٹو، فائل)

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ وفاق کو ترقیاتی پیکج میں زراعت ، آبپاشی ،آبنوشی،صنعت، مواصلات، ماہی گیری، توانائی جیسے شعبوں کے منصوبے شامل کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

وفاقی اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے جنوبی اضلاع کے مجوزہ ترقیاتی پیکج میں شامل مختلف سیکٹرز کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقد ہونے والی اعلیٰ سطح کے اجلاس سے میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ترقیاتی پیکج میں اہمیت کے حامل بڑے منصوبوں کو شامل کرنے کی تجویز دیں گے۔


انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پیکج میں ایسے منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے جن کے سماجی و معاشی شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔ پیکج میں شامل قلیل مدتی ،وسط مدتی اور طویل مدتی منصوں پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پیکج میں لائیو سٹاک ،بارڈر ٹریڈ ،بلدیات ،ایل پی جی/ایل این جی ٹرمینل کے قیام کے منصوبے شامل ہیں۔ پیکج میں شامل منصوبوں پر متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے ذریعہ عملدرآمد کیا جائے گا۔
Load Next Story