شوکت خانم اسپتال پر کرپشن الزامات لگانے پر حنیف عباسی پر 50 لاکھ روپے ہرجانہ

عدالت نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے حنیف عباسی کے الزامات کو مسترد کردیا۔


ویب ڈیسک September 29, 2020
عدالت نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے حنیف عباسی کے الزامات کو مسترد کردیا۔

شوکت خانم کینسر میموریل اسپتال کا مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ منظور ہوگیا۔

راولپنڈی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے کیس کا فیصلہ سنایا تاہم مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی فیصلہ سننے عدالت نہ آئے۔

عدالت نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا ہتک عزت کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے حنیف عباسی کے الزامات کو مسترد کردیا۔ مسلم لیگی رہنما نے اسپتال انتظامیہ پر سنگین کرپشن کے الزامات لگائے تھے لیکن ان الزامات کو وہ ثابت نہ کرسکے۔

اسپتال انتظامیہ نے حنیف عباسی پر 10 ارب روپے کے ہرجانہ کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان الزامات کو اسپتال کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں