کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی


ویب ڈیسک September 29, 2020
کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی- فوٹو: اے ایف پی

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کے شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے کہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح طبیعت کی خرابی کے باعث 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کو گزشتہ سال سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا اور وہ پچھلے سال اکتوبر میں بھی کویت کے اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم طبیعت میں بہتری آنے کے بعد انہوں نے ایک بار پھر سے حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں لیکن رواں سال پھر سے ان کی طبیعت ناساز ہوئی، وہ جولائی میں علاج کی غرض سے امریکا بھی گئے تھے جہاں ان کی سرجری ہوئی تھی۔

واضح رہے شیخ صباح الاحمد الصباح 2006 سے کویت کے امیر ہیں اور وہ شروع سے ہی امریکا کے اتحادی رہے ہیں اور کویتی امیر شیخ صباح الاحمد نے اپنی صحتیابی تک تمام تر ذمہ داریاں اپنے ولی عہد کو سونپی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |