سونے کی قیمت میں اضافہ

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112100 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک September 29, 2020
صرافہ مارکٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112100 روپے ہوگئی ہے ۔ (فوٹو، فائل)

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 21 ڈالر کے اضافے سے 1887 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوا۔

اضافے کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96 ہزار 108 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 000 روپے کم رہی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے بڑھ کر 1200 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 42 روپے 86 پیسے بڑھ کر 1028 روپے 80 پیسے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |