عبد اللہ عبد اللہ کا دورہ پاک افغان تعلقات میں معاون ثابت ہوگا وزیراعظم

وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ صدر اشرف غنی کی دعوت پر اپنے دورہ افغانستان کے منتظر ہیں، اعلامیہ


ویب ڈیسک September 29, 2020
امن کی کوششوں میں امریکا طالبان کا امن معاہدہ ایک اہم قدم تھا، عمران خان ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

WASHINGTON: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کا دورہ پاکستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات میں ایک نیا باب کھولنے میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان اور افغانستان کی اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں افغان امن عمل کے کامیاب نتائج کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں، ایک سیاسی حل ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، خوشی ہے کہ عالمی برادری نے ان کے اس مؤقف کو تسلیم کیا ہے، عالمی برادری نے افغانستان کے امن عمل کو آسان بنانے میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی تسلیم کیا جب کہ امن کی کوششوں میں امریکا طالبان کا امن معاہدہ ایک اہم قدم تھا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 12 ستمبر کو دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان قیادت اس تاریخی موقع کا بھوپور فائدہ اٹھائے گی، امید ہے افغان قیادت وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ کے لیے مل کر تعمیری انداز میں کام کرے گی، جنگ بندی کے نتیجے میں ہونے والی تشدد میں کمی کے لئے تمام افغان جماعتوں کو کام کرنا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کا دورہ پاکستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات میں ایک نیا باب کھولنے میں معاون ثابت ہوگا، پاکستان افغانستان کے مستقبل کے بارے میں ہونے والے اتفاق کی حمایت کرے گا، پاکستان افغان تنازع کے حل کے بعد بحالی اور معاشی ترقی میں بھی افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے باہمی فائدہ مند تجارت کے لئے ان صلاحیتوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں کہا کہ پاکستان افغان راہداری تجارت کی سہولت کے لئے ہر طرح کی کوششیں جاری رکھے گا، افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور معاشی تعلقات اور عوامی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ صدر اشرف غنی کی دعوت پر اپنے دورہ افغانستان کے منتظر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |