چہلم حضرت امام حسینؓ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی نقص امن کے خدشے کے پیش نظر عائد کی گئی ہے


Staff Reporter September 29, 2020
موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی نقص امن کے خدشے کے پیش نظر عائد کی گئی ہے (فوٹو: فائل)

محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 9 اکتوبر کو چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، صحافیوں، خواتین، بزرگ اور 12 سال سے کم عمر بچوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی نقص امن کے خدشے کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں