جان کیری کا بھارتی سفارتکار کو حراست میں لینے کے واقعے پر اظہار افسوس

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھارتی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن کو فون کرکے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا


ویب ڈیسک December 19, 2013
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھارتی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن کو فون کرکے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھارتی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن کو فون کیا اور بھارتی سفارتکار کو حراست میں لئے جانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی سفارتکار دیویانی کھوبراج کو حراست میں لئے جانے کے واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے جبکہ اس حوالے سے نئی دہلی حکومت نے بھرپور ردعمل کا بھی اظہار کیا جس پر جان کیری نے بھارتی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن کو فون کرکے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔


واضح رہے کہ 2 روز قبل نیویارک پولیس نے دیویانی کھوبراج کو ویزا فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے امریکا میں کم سے کم یومیہ اجرت کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی ایک گھریلو ملازمہ کو انتہائی کم تنخواہ پر امریکا میں ملازم رکھا، عدالت نے انہیں ڈھائی لاکھ ڈالر کے مچلکے کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا تاہم دیویانی کھوبراج نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ سفارتکار کی بلاوجہ گرفتاری کے واقعے پر بھارت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور منگل کو نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کے حکام سے تمام قونصلروں کے شناختی کارڈ وزارت خارجہ میں جمع کروانے کے احکامات جاری کردیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں