اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، ملک میں پیٹرولیم نرخوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟ فیصلہ کل ہوگا


Staff Reporter September 29, 2020
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، ملک میں پیٹرولیم نرخوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟ فیصلہ کل ہوگا (فوٹو: فائل)

اوگرا نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی، قیمتیں کم ہوگی یا بڑھیں گی اس کا فیصلہ کل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔

اوگرا نے حکومت کو تجاویز ارسال کردی ہیں کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا، وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ سے متعلق حتمی اعلان کل کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |