سندھ حکومت کی جانوروں کیلیے مچھر دانیاں خریدنے کی تیاری

ساڑھے 22 کروڑ کی 25 ہزار مچھر دانیاں خریدی جائیں گی، اپوزیشن کا اظہار حیرت

مچھر دانیوں کی خریداری سے متعلق سمری منظوری کیلیے وزیر اعلی کو ارسال کر دی گئی۔ فوٹو: فائل

محکمہ لائیو اسٹاک نے جانوروں کے لیے ساڑھے 22 کروڑ روپے مالیت کی مچھر دانیاں خریدنے کی تیاری کر لی۔


سندھ کے محکمہ لائیو اسٹاک نے سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے تحفظ کے لیے ساڑھے بائیس کروڑ روپے مالیت کی مچھر دانیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مچھر دانیوں کی خریداری سے متعلق سمری منظوری کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کی خوراک، ادویات، ویکسین، مچھر دانیاں اور جانوروں کے چارے کے لیے ساٹھ کروڑ روپے سے زائد درکار ہیں، ارسال کردہ سمری کے مطابق جس میں سے ساڑھے بائیس کروڑ روپے کی پچیس ہزار مچھر دانیاں، تین ہزار پولٹری فیڈ کے بیگز، چالیس لاکھ ویکسین کے ڈوز، چالیس لاکھ جانوروں کے لیے ادویات اور دیگر اشیاشامل ہیں۔
Load Next Story