
ایکسپریس نیوزکے مطابق انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سرکاری وکلا کو مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تفتیشی افسرکواب تک ہونے والی رپورٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت تک ملزمان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اورکیپٹن (ر) صفدرسمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 6 اکتوبرتک توسیع کردی۔
واضح رہے کہ 11 اگست کومسلم لیگ ن کی مرکزی صدر مریم نواز کی پیشی کےموقع پر لاہور میں نیب دفتر کے باہر ہنگائی آرائی ہوئی تھی جس پرتھانہ چوہنگ پولیس نے لیگی رہنماؤں پردہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔