انوپم کھیرکی طبیعت خراب ’’ٹوٹل سیاپا‘‘ کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی

طبیعت ٹھیک ہوتے ہی دوبارہ فلم کی عکسبندی شروع کروا دوں گا،انوپم کھیر


Showbiz Desk December 19, 2013
طبیعت ٹھیک ہوتے ہی دوبارہ فلم کی عکسبندی شروع کروا دوں گا،انوپم کھیر۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے فلم ''ٹوٹل سیاپا'' کی عکسبندی منسوخ کر دی ۔

انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر مداحوں کے لیے پیغام میں کہا کہ انھیں بہت برا لگتا ہے جب وہ فلم کی عکسبندی منسوخ کرتے ہیں بہت کم ہی ایسا ہوتا ہے حال میں انھوں نے فلم ٹوٹل سیاپا کی عکسبندی منسوخ کی ہے اور اس کی وجہ میری طبیعت میں بگاڑ پیدا ہونا تھا ۔ انوپم کا کہنا ہے کہ طبیعت ٹھیک ہوتے ہی دوبارہ فلم کی عکسبندی شروع کروا دوں گا۔واضح رہے کہ ٹوٹل سیاپا میں پاکستانی اداکار علی ظفر ہیرو اور بالی وود اداکارہ یامی گوتم ہیروئن کا کردار اداکررہی ہیں جب کہ انوپم کھیر فلم میں یامی گوتم کے والد اور ان کی اہلیہ کرن کھیر والدہ کا کردار اداکررہے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں سارہ خان ،باری مارٹن اور وشوابودلہ بھی شامل ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔